چوک اعظم (صبح پا کستان)شام میں انسانیت سوز مظالم پر مسلم حکمرانوں کو متفقہ پلیٹ فارم سے میدان میں آنا ہوگا اسلامی تعلیمات کے نفاذ سے ہی دنیا میں امن قائم ہو سکتا ہے ختم نبوت کے قانون کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا علامہ یقعوب شیخ سمیت متعدد علماء کرام کا نفاذ اسلام کانفرنس سے خطاب تفصیل کے مطابق گزشتہ روز چوتھی سالانہ نفاذ اسلام کانفرنس جامعہ حفصہ للبنات چوک اعظم میں منعقد ہوئی کانفرنس سے سید ضیاء اللہ شاہ بخاری علامہ یعقوب شیخ قیم الہی ظہیر طارق محمود یزدانی مولانا منظور احمد محمد عمر شاکر مولانا سلیمان دانش اور مولانا زبیر شاہین سمیت متعدد علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں انسانیت سوز مظالم جن میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں نوجوان بچے بوڑھے اور خواتین بلا امتیاز ان کیمیائی ہتھیاروں کا نشانہ بن رہے ہیں بازار اور انسانی بستییاں اجڑ رہیں ہیں تاریخ انسانی میں شائد قبل ازیں ایسے بد ترین مظالم کبھی پہلے نہیں ہوئے علماء کرام نے کہا کہ ان بد ترین حالات پر امت مسلمہ کی خاموشی اور مسلم حکمرانوں کامتفقہ پلیٹ فارم سے صدائے اجتجاج بلند کرتے ہو ئے متفقہ لائحہ عمل اپنانا ہو گا نفاذ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے مزید کہا کہ اسلام ایک عالم گیر مذہب ہے دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات کے نفاذ سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے علماء کرام نے مزید کہا کہ اہلحدیث مدارس میں طلبہ طالبات کو عصری و دینی تعلیمات اسلامی اقدار میں تعلیمات دی جارہیں علماء کرام نے مزید کہا کہ غیر ملکی طاقتوں کے ایما پر اگر ختم نبوتﷺ کے قانون میں کسی قسمی تبدیلی کی گئی تو حکومت کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا علماء کرام نے مزید کہا کہ ختم نبوت کے قانون کی حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا نفاذ اسلام کانفرنس میں محمد عمر شاکر نے فلاح انسانیت فاونڈیشن پر لگنے والی پابندیوں کے خلاف جبکہ مولانا سلیمان دانش نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی نظام نافذ کرنے کے مطالبہ کی قرارداد پیش کی کانفرنس میں نقابت کے فرائض حافظ زبیر ظہیر نے انجام دیے چوتھی سالانہ کانفرنس میں ضلع بھر سے سینیکڑوں افراد نے شرکت کی کانفرنس میں خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی جن کے لئے علیحدہ با پردہ انتظام تھا