چوک اعظم(صبح پا کستان )چوک اعظم شہر کی سڑکوں پر ناجائز تجاوزات ٹریفک بلاک رہنا معمول سکول و دفاتر جانے والے لوگوں کیلئے مشکلات کا سامنا ۔تفصیل کے مطابق چوک اعظم ایم ایم روڈاور فیصل آباد ،لیہ روڈ کے سڑک کے دونوں اطراف ٹھیلے اور رہڑی بانوں نے اپنے ڈیرے جما رکھے ہیں جوکہ دکانداروں کو باقاعدہ کرایہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا بے ہنگم رش ہوجاتا ہے اور گھنٹوں ٹریفک بلاک رہتی ہے ٹریفک پولیس میں تعینات ٹریفک وارڈن لیاقت علی و دیگر اہلکاران مینار چوک پر ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے بائی پاسز زپر لگے ناکوں پر دیہاڑی بنانے کے چکر میں رہتے ہیں یہاں تک کہ دن کے اوقات میں شہر کے اندر سے بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہونے کے باوجود نذرانہ لیکر گاڑیاں شہر سے گزاری جا رہی ہیں جس کے باعث شہر کے اندر ٹریفک بلاک اور آئے دن حادثات رونما ہو رہے ہیں اورسکول و دفاتر جانے والوں لوگوں کیلئے مشکلات کا سبب بن رہا ہے۔ ٹریفک وارڈن لیاقت لوگوں سے اکثر بدرتمیزی بھی کرتا ہے اورجعلی فرضی چالان بک پر چالان کاٹ کر رقم اپنی جیب میں رکھ لیتا ہے شہریوں محمد اسلم ،محمد اکرم ،محمد شریف،ناصر حسین اوردیگرنے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اہلکاران کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ان کو شہر کے اندر ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک جام ہونے سے نجات حاصل ہو سکے۔