چوک اعظم (صبح پا کستان)دہشت گردی کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہ ہے نوجوان اپنے عقائد نظریات کو اسلامی تعلیمات میں ڈھالیں کفریہ طاقتیں روز اول سے پاکستان کو کمزور کرنے کی پس پردہ سازشیں کر رہیں ہیں ختم نبوت کا عقیدہ امت مسلمہ میں بنیادی حثیت رکھتا ہے مولانا منظور احمد سمیت متعدد علماء کرام کا تحفظ ختم نبوت کانفرنس چوک اعظم میں خطاب تفصیل کے مطابق مرکز ابی بکرالاسلامی کے زیر اہتمام جامع مسجد بلال چوک اعظم میں دوسری سالانہ تحفظ ختم نبوت ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مولانا منظور احمد محمد بنیامین عابد قاری محمد یعقوب فیصل آبادی پروفیسر سعید مجتبی سعیدی حافظ زبیر شاہین سمیت متعدد علماء کرام نے فکری و اصلاحی ایمان افروز تقاریر کیں اس موقع پر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہ ہے اسلام امن محبت اور رواداری کادرس دیتا ہے علماء کرام نے مزید کہا کہ نوجوان اپنے عقائد نظریات کو اسلامی تعلیمات میں ڈھالیں اور دور حاضر کے مطابق جدید علوم حاصل کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بھی طاغوتی طاقتوں کے منفی پراپوگنڈہ کا احسن اندازمیں جواب دیں علماء کرام نے مزید کہا کہ کفریہ طاقتیں روز اول سے پاکستان کو کمزور کرنے کی پس پردہ شازشیں کر رہیں ہیں اس سلسلہ میں علماء کرام کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے باہمی اتحادو اتفاق کا درس دینا چاہیے علماء کرام نے مزید کہا کہ ختم نبوت کا عقیدہ امت مسلمہ میں بنیادی حثیت رکھتا ہے آئین پاکستان میں سے ختم نبوت کی شق ختم کرانے کے لیے کفریہ طاقتیں پس پردہ شازشیں کرتی رہتی ہیں کانفرنس میں ضلع لیہ کے علاوہ ضلع مظفرگڑھ اور ضلع بھکر سے بھی عوامی سماجی صحافتی اور مذہبی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔