چوک اعظم .چوک کریانہ ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس کی صدارت صدر کریانہ ایسوسی ایشن ندیم اللہ سیال نے کی۔اجلاس میں ملک سلطان اعوان چیئرمین مجلس شوریٰ ،نور خان فنانس سیکرٹری ،چوہدری تنویر جنرل سیکرٹری،اکبر نواب کریانہ ، نواب کارپوریشن، الطاف عارف کریانہ، سعد کریانہ، اتفاق کریانہ ، چوہدری شوکت کریانہ، نائب صدر ملک امیر سمیت دیگرنے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ندیم اللہ سیال نے کہا کہ اے سی لیہ کی طرف گزشتہ روز دکانداروں کو کیے جانیوالے بھاری جرمانوں کی مذمت کرتے ہیں۔انتظامیہ کے طرف سے دکانداروں کا ساتھ ایسا رویہ کسی صورت قابل برداشت نہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہم کوئی ناجائز منافع نہیں کما رہے ۔شہری گواہ ہیں چوک اعظم کے دکاندار کسی سے زائد ریٹ وصول نے کرتے۔انتظامیہ اپنی مرضی کی ریٹ لسٹیں بنا کر فرضی ریٹ دکاندار پر نہ تھوپے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری مشاورت کے بغیر پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں ریٹ لسٹیں بنالی جاتی ہیں اور ہمیں فوٹو سٹیشن کیلئے بلوایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کریانہ ایسوسی ایشن اپنے حقوق کا تحفظ کرنا باخوبی جانتی ہے ۔اجلاس میں طے پایا کہ اے سی لیہ کی طرف سے کی گئی کارروائی بارے ایم پی اے حلقہ پی پی 282سے لالہ طاہر رندھاوا سے ملاقات کرکے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جائے گا اور ان کے ہمراہ ڈی سی لیہ سے ملاقات کی جائے گی۔ندیم سیال نے کہا کہ ڈی سی لیہ بابر بشیر کو کریانہ ایسوسی ایشن کے ساتھ ہونیوالی ناانصافیوں بارے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔ہم انتظامیہ سے پہلے بھی تعاون کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرینگے مگر اس کا مطالبہ یہ نہیں کہ ہمارے ساتھ ناانصافیاں کی جائیں ۔اگر انتظامیہ نے ہمار ے مسائل حل نہ کیے تو ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔