چوک اعظم (صبح پا کستان ) تھلسیمیا کے بچاو کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے خون کا عطیہ دینا صدقہ جاریہ ہے تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے الخدمت بلڈ کمیونٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائزڈگری کالج چوک اعظم میں پروفیسر شکیل اختر قریشی کی سرپرستی میں منعقدہ سیمینار سے ڈی ایس پی سرکل چوبارہ سعادت علی چوہان چائلڈ سپیلسٹ ڈاکٹر ملک ارشد بپی سمیت مقررین کا خطاب ڈی ایس پی سعادت چوہان کا تھلیسیمیا کے مریض بچے کو خون کا عطیہ تفصیل کے مطابق گورنمنٹ بوائزڈگری کالج چوک اعظم میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے الخدمت بلڈ کمیونٹی کے زیر اہتمام کیے گئے سمینار کا آغاز تلاوت قران پاک ‘حمد اور نعت سے کیا گیا ۔جسکی سعادت کا لج کے طلباء نے حاصل کی ۔صدر کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن محمدعمر شاکر نے اپنے تلخ تجربات کا ذکر کیا اور بتایا کہ خدمت خلق کے لیے نیدوں کی قربانی کرنا پڑتی ہیں ۔خون کا عطیہ صدقہ جاریہ ہے ۔ جنرل سیکریٹری شہری اتحاد فیصل گورایہ نے الخدمت بلڈ کمیونٹی کے ساتھ ہر قسمی تعاون کی یقین دہانی کرائی ممبر میونسپل کمیٹی چوہدری خلیل احمد نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے خون کا بندوبست کرنے والے الخدمت بلڈ کمیونٹی کے نوجوانوں کی خدمات کو سراہا پروفیسر ڈاکٹر ضیا ء اللہ نے کہا کہ گورنمنٹ ڈگری کالج کے طلبہ بلڈ ڈونیشن کے لئے ہمہ وقت تیار ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجواں میں بلڈ ڈونیشن کے لئے معاشرتی طور پر آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ارشد بپی نے موذی مرض کی وجوہات اور روک تھام بارے آگاہی فراہم کی۔ شادی سے پہلے مرد اور عورت کے ٹیسٹ کروانے کی ضرورت پر زور دیا ۔مہمان خصوصی ڈی ایس پی سعادت علی چوہان نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال چوک اعظم میں بلڈ بنک کے قیام کے لیے ہیلتھ کونسل اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لانے کا وعدہ کیا اور بتایا کہ بلڈ بنک کے لیے پیپر ورک مکمل ہو چکا ہے ۔جس کا جلد قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ تھیلیسیمیاکے مریض بچوں کے لیے میرا خون کا آخری قطرہ تک حاضر ہے بعد آزاں ڈی ایس پی سرکل چوبارہ سعادت چوہان نے تھیلیسیما کے بچے کو خون کا عطیہ دیاالخدمت بلڈ کمیونٹی کے آرگنائزر احتشام نذیر کا کہنا تھاکہ ہم روزانہ دو سے تین افراد کو خون کا بندوست کروا کہ دے رہے ہیں ۔ کالج انتظامیہ اور اپنے ساتھیوں یاسر بندیشہ ‘ عمر دیال اور ملک غوث تھہیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔پرنسپل بوائز ڈگری کالج شکیل اختر قریشی نے تقریب میں شرکت کرنے والے صحافیوں ملک عبدالرشید ڈاکٹر شہباز قریشی خرم شہزاد قریشی اور محمد عمر شاکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے نمائندگان ترجیحی بنیادوں پر تھیلیسیمیا کے بچاو کے شعور آگاہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دس سال سے اسمبلی میں شادی سے قبل اور کزن میرج کے بارے بل پینڈنگ پڑا ہے حکومت اسکی طرف توجہ دے سیمینار میں بلڈ ڈونیشن میں احسن کردار ادا کرنے والے نوجواں کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات دیے گئے سٹیج سیکر ٹری کے فرائض پروفیسر مہر قیصر گرواں نے سرانجام دیے سیمینار کی اختتامی دعا پروفیسر منیر احمدنے کروائی