چوک اعظم( صبح پا کستان) تعلیمی میدان میں ترقی کیے بغیر ہم ملک اور قوم کو آگے نہیں بڑھا سکتے ۔تعلیم کے فروغ میں پرائیویٹ سیکٹر کا کردار اہم ترین ہے ۔ان خیالات کا اظہار پراجیکٹ ڈائریکٹررائیٹ سکول راسخ ظہیر ٹھاکر ، اکیڈمیک ڈائریکٹر شبانہ فیصل ۔ڈائریکٹ کیمپس غلام مرتضیٰ بلوچ نے دی رائیٹ سکول قمر کیمپس نے یومِ والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ جن اقوام نے میدان میں کامیابی حاصل کیں انہوں نے تقی یافتہ معاشرے تشکیل دیے ۔اس کے لیے معیاری تعلیم کا فروغ ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں تعلیمی میدان میں معیار کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا ۔تقیریب میں طلباء وطالبات نے ٹیبلو ،ملی نغمے ،او ر خاکے پیش کیے گئے ۔تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں انعامت دیے گئے ۔تقریب کے دیگر مہمانان میں عطاء المصطفیٰ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر مظفر گڑھ ،پرنسپل شاکرہ منیر ،منیر احمد مغل شامل تھے ۔