چوک اعظم ( صبح پاکستان ) چوک اعظم فیصل آباد روڈ پر سرکاری یوٹیلٹی سٹور میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کالے رنگ کی کار پر سوار 4 مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر یوٹیلٹی سٹور عملہ اور 2 گاہکوں کو یرغمال بنا کر 25 ہزار روپے نقدی موبائل اور لاکھوں روپے کی چائے اور سامان خوردو نوش لوٹ کر فرار ہو گئے ڈاکوؤں نے 18 منٹ تک واردات کی کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی اطلاع پر پولیس فوری حرکت میں آئی شواہد اکٹھے کئے کپوری چیک پوسٹ اور پنجاب پولیس نے مشترکہ آپریشن کر کے ڈاکوؤں کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کرلیا
ڈاکووں کو پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق واردات میں ملوث ڈاکووں کا تعلق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے ملزمان کے خلاف قبل ازیں ضلع فیصل آباد میں متعدد مقدمات درج ہیں ملزمان متعدد دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں ڈی پی او لیہ سید ندیم عباس ڈی ایس پی سرکل چوبارہ محمد حیات دریشک ایس ایچ او چوک اعظم محمد عابد کا فوری ایکشن اور ڈاکوؤں کی گرفتاری پر عوامی سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ۔۔۔