چوک اعظم {صبح پا کستان}پنڈی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے صوبیدارمحمد افضل کی نمازجنازہ ادا کی گئی ،ہزاروں افراد کی شرکت،
تدفین آبائی قبرستان میں ہو گی ،ایثال ثواب کے لیے قرآن خوانی آج صبح مدینہ مسجد میں ادا کی جائے گی تفصیل کے مطابق پنڈی طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے نائب صوبیدار محمد افضل کی جسد خاکی پاک آرمی کی ہیلی کاپٹر ایمبولینس کے ذریعہ چوک اعظم پہنچائی گئی ان کی نماز جنازہ شام پونے آٹھ بجے خورشید سٹیڈیم میں ادا کی گئی
نماز جنازہ میں فوجی و سول آفیسران کے علاوہ ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد ان کی میت تدفین کے لیے ان کے آبائی قبرستان چکنمبر 419/TDAروانہ جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا
شہید کے ایثال ثواب کے لیے قرآن خوانی کل صبح 10بجے مدینہ مسجد ادارہ فیض القرآن ملتان روڈ چوک اعظم میں ہوگی۔