چوک اعظم (صبح پا کستان)کروڑوں روپے مالیتی ایم ایم روڈ پر سرکار ی اراضی 10سال بعد قبضہ گروپ سے واگذار،حلقہ پٹواری کے خلاف پیڈا یکٹ کے تحت کاروائی کے احکامات جاری اہل علاقہ و درخواست دہندہ کا ڈپٹی کمشنر لیہ ومحکمہ محال کے عملہ کو خراج تحسین،
چکنمبر336ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد انور چیمہ نے 11ستمبر 2020ء کو ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ کلکٹر لیہ کو دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ 2015ء میں کمشنر ڈی جی خان کو درخواست دی کہ ذوالفقارگجر،ظفرگجر نے حلقہ پٹواری محی الدین کے ساتھ ملی بھگت کرکے ایم ایم روڈ صوفیہ ہوٹل چوک اعظم کے باالمقابل چکنمبر 336ٹی ڈی اے کروڑوں روپے مالیت کی صوبائی گورنمنٹ کی ملکیت 4کنال اراضی 30نمبر کیلہ نمبر 2/2پر قبضہ کرلیا ہے جس پر کمشنر ڈی جی خان نے ڈپٹی کمشنر لیہ کو رقبہ واگذار کرانے اور حلقہ پٹواری کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کے احکامات جاری کئے جس پر گذشتہ کئی سالوں سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر عملدرآمد نہ ہوسکا،ڈپٹی کمشنر لیہ/ڈسٹرکٹ کلکٹر اظفر ضیاء نے 11ستمبر کو محمد انور چیمہ ولد دین محمد چیمہ کی طرف سے دی جانے والی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ و پولیس کو سرکاری زمین قابضین ذولفقار علی گجر،ظفر گجر سے واگذاری و حلقہ پٹواری محی الدین کے خلاف پیڈ ا ایکٹ کے تحت کاروائی کے احکامات جاری کئے
جس پر 10سال بعداسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل، محکمہ محال کے افسران نائب تحصیلدار،قانونگو،پٹواری و پولیس نے مشترکہ آپریشن کرکے سرکاری 4کنال اراضی قابضین ذوالفقار علی گجر،ظفر گجر سے واگذار کرالی جس پر درخواست گذار محمد انور چیمہ و ایل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر لیہ،اسسٹنٹ کمشنر لیہ،محکمہ محال کے افسران کو خراج تحسین پیش کیا کہ سرکار کی زمین پر ناجائز قابضین کے قبضہ کو ختم کرانے پر ان تمام افسران کو شکریہ ادا کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جتنی مدت سرکاری زمین قابضین کے زیر قبضہ رہی اس مدت کے کاشت کا ہرجانہ بھی وصول کیا جائے