چوک اعظم (صبح پا کستان )خدمت انسانیت کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں آئے ہیں ملی مسلم لیگ کے قیام سے ملک دشمن قوتیں پریشان اور منفی پراپو گنڈہ کر رہے ہیں ووٹ امانت ہے اور امانت اہل لوگوں کے سپرد کی جائے ملی مسلم لیگ کے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشست پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں پروفیسر سیف اللہ خالد صدر ملی مسلم لیگ پاکستان کا چوک اعظم میں انتخابی جلسہ میں خطاب تفصیل کے مطابق خورشید سپورٹس کمپلیکس چوک اعظم میں گزشتہ روزچوہدری یاسر خالد رانجھا امیدوار صوبائی حلقہ 282کی انتخابی مہم کا جلسہ عام منعقد ہوا جلسہ میں امیدوار ایم پی اے تحریک اللہ اکبر چوہدری یاسر خالد رانجھا ضلعی صدر ملی مسلم لیگ حافظ عبدالمنان صدر جنوبی پنجاب ابو معاذ محمد عمران اور مرکزی صدر پروفیسر سیف اللہ خالد سمیت متعدد مقررین نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ ملی مسلم لیگ خدمت انسانیت کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں آئے ہیں ملی مسلم لیگ کے نوجوانوں نے قبل ازیں اپنے کردار سے انسانیت کی ملک بھر کے مختلف مقامات میں سیلاب زدگان زلزلہ دکان بم دھماکوں اور مختلف حادثات میں جانفشانی سے خدمت کی مقررین نے مزید کہا کہ ملی مسلم لیگ کے قیام سے ملک دشمن قوتیں پریشان اور منفی پراپو گنڈہ کر رہی ہیں مقررین نے مزید کہا کہ ووٹ امانت ہے اور امانت اہل لوگوں کے سپرد کی جائے ملی مسلم لیگ کے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشست پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ملی مسلم لیگ کے امیدواران پر کسی قسمی اعتراض نہ تو ریاستی اداروں اور نہ ہی عوام نے کیا ہے مقررین نے مزید کہاملی مسلم لیگ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان کے سلوگن کے تحت الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں انتخابی جلسہ میں حلقہ پی پی 282کی مختلف برادریوں کے سر کردہ افراد نے چوہدری یاسر خالد رانجھا کی مکمل حمائت کا اعلان کیا انتخابی جلسہ کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی