چوک اعظم(صبح پا کستان )علماء اور دینی مدارس کا حکومت تحفظ یقینی بنائے قادیانیوں کو نوازنے سے حکومت باز رہے آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں شھداء نیوزی لینڈ کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی کسی بھی قسمی انڈین جارحیت کا قوم متحد ہو کر جواب دے گی سنیٹر حافظ عبدالکریم سمیت علماء کرام کا سیرت محسن انسانیت کانفرنس سے خطاب تفصیل کے مطابق جامعہ ابی بکر الاسلامیہ چوک اعظم میں گزشتہ روز نویں سالانہ سیرت محسن انسانیت کانفرنس منعقد ہوئی کانفرنس میں سنیٹر حافظ عبدالکریم علامہ ریاض الرحمن یزدانی مولانا اسماعیل عتیق قاری احمد حسن ساجد حافظ عبدالباسط سمیت متعدد علماء کرام نے خطاب کیا علماء کرام نے اپنے خطابات میں کہا کہ علماء اور دینی مدارس کا موجودہ حکومت تحفظ یقینی بنائے مفتی تقی عثمانی پر کراچی میں قاتلانہ حملہ ریاستی اداروں کی ناکامی کا ثبوت ہے حکومتی زعماء قادیانیوں کو نوازنے سے باز رہے ختم نبوت قانون میں کسی قسمی تبدیلی برداشت نہیں کی جائے گی غیر ملک عناصر ختم نبوت ﷺ کے قانون میں تبدیلی کرانے کے لیے پر پردہ شازشیں کر رہے ہیں سنیٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ آئندہ جمعہ کو ملک بھر میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے تحت شھداء نیوزی لینڈ کا ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ اور زخمیوں کے لیے دعائے صحت کرائی جائے گی علماء کرام نے مزید کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ اور واحد اسلامی ایٹمی ریاست ہے جسے نقصان پہنچانے کے لیے یہود وہنود ایک ہو چکے ہیں لہذا کسی بھی قسمی انڈین جارحیت کا پاکستانی قوم متحد ہو کر جواب دے گی