چوک اعظم (صبح پا کستان)پیرا پلیجک سنٹر پشاور معذور افراد کے لیئے نعمت سے کم نہیں ہےحکومت پاکستان اسی طرز پورے ملک میں ضلعی ہیڈ کوارٹر پر سنٹرز کے قیام کو عمل میں لائے اور پشاور سنٹر کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کرے تاکہ پاکستان کے واحد سنٹر پر معذور افراد کو تمام تر سہولیات کی فراہمی میں آسانی ہو
ان خیالات کا اظہار سابق صدر پریس کلب چوک اعظم غلام رسول اصغر جوکہ پشاور پیرا پلیجک سنٹر میں زیر علاج ہیں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد کی بحالی کے لئے پاکستان میں واحد سنٹر پشاور میں ہے جو کہ پاکستان کا ایک ماڈل سنٹر ہے حکومت پاکستان کو چاہئے کہ پیرا پلیجک سنٹر طرز پر پورے ملک میں ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر پر ایسے سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ معذور افراد کو زندگی گزارنے میں آسانی ہوسکے ۔ غلام رسول اصغر نے وزیراعظم عمران خان کو چاروں صوبائی وزرائے صحت سمیت اس سنٹر کا دورہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس سنٹر کی اہمیت و افادیت ان کے سامنے آئے اور چاروں صوبوں میں ایسے ماڈل سنٹرز کا قیام فوری عمل میں لایا جاسکے ۔ انہوں نے پیرا پلیجک سنٹر پشاور کی بہترین خدمات پر چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سید محمد الیاس اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ معذوروں کو مزید بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر اس ادارے کے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ ہم معذور افراد کی زندگیوں میں مزید آسانیاں پیدا کی جاسکیں
واضع رہے کہ غلام رسول اصغر پچھلے چار سال سے ایک حادثہ کا شکار ہوکر وہاں پشاور اس سنٹر میں اج کل زیر علاج ہیں