چوک اعظم (صبح پا کستان)رورل ہیلتھ سنٹر چوک اعظم کے رہائشی کواٹرزجرائم پیشہ کریمینل نشی افراد کی آماجگاہ بن گئے اینٹیں کھڑکیاں دروازے اور چھتوں کا سامان چوری ہونے لگا ووکیشنل کالج کے طلبہ طالبات شدید خوف و حراس میں مبتلا ڈپٹی کمشنر لیہ ذمہ داران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رہائشی کواٹرز کی حفاظت کا خصوصی انتظام کریں کرائے کی بلڈنگوں میں بنے سرکاری دفاتر وہاں منتقل کئے جائیں محمد عمر شاکر صدر کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن تفصیل کے مطابق سماجی رہنما محمد عمر شاکر نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء اور مقامی ایم پی اے لالہ طاہر سے مطالبہ کیا کے کہ کروڑوں روپے کے مالیتی سابق رورل ہیلتھ سنٹر کی بلڈنگ جہاں اب ووکیشنل کالج کی طلبہ طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ مرد و خواتین پروفیسرز سابق رورل ہیلتھ سنٹر چوک اعظم کے رہائشی کواٹرزجرائم پیشہ کریمینل نشی افراد کی آماجگاہ بن جانے سے شدید خوف و ہراس کی لپیٹ میں ہیں منشیات نوش قریبی آبادی سے سامان چوری کر کے یہاں چھپا دیتے ہیں مقامی کریمینل افرادرہائشی کواٹرز سے اینٹیں کھڑکیاں دروازے اور چھتوں کا سامان چوری کر کے لے جانے لگے ہیں محمد عمر شاکر نے ڈپٹی کمشنر لیہ اور ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چوک اعظم شہر میں کرائے کی بلڈنگوں میں قائم سرکاری دفاتر معذور بچوں کے لئے قائم ہونے والہ سکول بھی ان بلڈنگوں میں قائم کر دیے جائیں جس سے ان سرکاری رہائشی کواٹرزکی جہاں حفاظت ممکن ہو گی وہیں سرکاری ماہانہ لاکھوں ریوینیو بھی سرکاری خزانہ میں جمع رہے گامحمد عمر شاکر نے صوبائی محتسب سمیت ارباب اختیارمحکموں نے بھی نوٹس لیکر نا اہلی کے مرتکب سرکاری آفیسران اور ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔