چوک اعظم (عمر شاکر سے)حکمران مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پستی غریب عوام کو اربوں روپے پینا فلیکس پراجیکٹ کے لالی پاپ دینے کی بجائے وزیروں، مشیروں اور ممبران اسمبلی کی تنخواہوں اور حکومتی اخراجات میں کمی کر کے عام آدمی کو ریلیف مہیا کریں۔
ان خیالات کا اظہار انجم صحرائی ممبر سنٹرل ورکنگ کمیٹی تحریک استقلال پا کستان نے آج یہاں ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔اس مو قع پر ٹی ای پی کے سینئر رکن لالہ امیر خان نیازی بھی مو جود تھے ۔ انجم صحرائی نے مزید کہا کہ وطن عزیز کی بد ترین معاشی صورت حال کا ذمہ دار اس ملک کاسدا بہار اشرا فیہ طبقہ ہے جس نے ماضی کی ہر حکومت میں اقتدار کے مزے لوٹے اور مال بنایا اور بد قسمتی سے تبدیلی ناور نئے پا کستان کے نعرے کی بنیاد پر بر سر اقتدار آنے والی مو جودہ حکو مت میں بھی ماضی کے اسی اشرا فیہ طبقہ کی پا نچوں انگلیاں گھی میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی تبدیلی اور جمہوریت کے لئے غریب اور مسا ئل زدہ عوام کو آگے آنا ہو گا اور اس استحصالی نظام اور صدیوں سے مسلط نا اہل سیاسی اشرا فیہ سے نجات حاصل کرنا ہو گی۔