چوک اعظم (صبح پا کستان)حالیہ بارشوں میں تحصیل چوبارہ میں گرنے والے تحصیل چوبارہ میں حالیہ متا ثرہ مکانات کی تعمیر کے لئے وزیر اعلی ریلیف پیکج کا اعلان کریں اور مخیر حضرات غرباء کی معاونت کریں منتخب عوامی نمائندگان ریاستی ادارے اعدادوشمار اکٹھا کرنے یا من پسند خاندانوں کو نوازنے میں مصروف ہیں وزیر اعلی پنجاب خصوصی پیکج کا اعلان کریں محمد عمر شاکر تفصیل کے مطابق گزشتہ روز معروف سماجی رہنمامحمد عمر شاکر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل چوبارہ صوبہ پنجاب کی پسماندہ ترین تحصیل ہے حالیہ ہونے والی بارشوں کی وجہ سے تحصیل چوبارہ کے نواحی دیہاتوں میں غریب متوسط اور سفید پوش خاندانوں کے کچے مکانات منہدم ہوگئے جس کی بناء پر نا قابل تلافی نقصانات ہوئے ہیں سینکڑوں خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جانوروں کے لئے چارہ بچوں بوڑھوں کیلئے ادویات اوراشیاء خوردونوش کی شدید قلت ہے عوامی کی مشکلات کی اس گھڑی میں منتخب عوامی نمائندے اور ریاستی ادارے صرف اعدادو شمار اکٹھے کرنے کی کاروائی میں مصروف ہیں سرکار سے ملنے والی امداد سے من پسند خاندانوں کو نوازا جا رہا ہے جبکہ سادہ لوح افراد کو صحت کارڈ دیتے ہوئے بھی سیاسی حلقوں کی جانب کہا جاتا ہے کہ یہ کارڈ صرف حالیہ ہونے والی بارشوں کے بعد تحصیل چوبارہ کے لوگوں کے لئے ہیں جبکہ صحت کارڈ حکومت کی طرف سے ملک بھر میں مختلف اضلاع میں دیے جا رہے ہیں محمد عمر شاکر نے مملکت پاکستان میں کام کرنے والی سماجی تنظیموں اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ حالیہ بارشوں تحصیل چوبارہ میں ہونے والے نقصانات کے تحت مستحق خاندانوں کی امداد کی جائے وزیر اعلی پنجاب صوبہ پنجاب کے پسماندہ ترین تحصیل کے مصیبت زدہ خاندانوں کے لئے حکومت پنجاب کی طرف سے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کیا جائے ۔