چوک اعظم (صبح پا کستان )بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا افواج پاکستان ہمہ وقت چوکس ہیں تاجروں کو حکومت پنجاب سہولیات دینے کے لیے قانون سازی کر رہی ہے چوہدری اجمل چیمہ صوبائی وزیر کی چوک اعظم میں تاجروں سے گفتگو تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر پنجاب چوہدری اجمل چیمہ اور ایم پی اے فیصل آباد چوہدری شکیل شاہد کے اعزاز میں تاجر رہنماچوھدری فیض رسول کی جانب سے دی جانے والی ٹی پارٹی کے بعد تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسمی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا افواج پاکستان ہمہ وقت دشمن کی کسی بھی حرکت کا جواب دینے کے لیے چوکس ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کو حکومت پنجاب سہولیات دینے کے لیے قانون سازی کر رہی ہے ترقی یا فتہ ممالک میں تاجروں کو حکومتوں نے سہولیات دی ہوتی ہیں تاجر طبقہ خوشحال ہونے سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کو ماضی کی حکومتوں نے سہولیات دینے کی بجائے ظالمانہ ٹیکس لگا کر بد دل کیا جس کی وجہ سے تاجروں نے سرمایہ کو بیرونی ممالک میں منتقل کر کے وہاں کاروبار کرنا شروع کر دیا تھا صوبائی وزیرچوھدری اجمل چیمہ نے تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقے میں بھی حکومت ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام کر رہی ہے مختصر دور میں حکومت پنجاب نے سال ہا سال سے کئی بند فیکٹریاں کارخانے تاجروں کو سہولیات دیکر چالو کرائے ہیں اور تاجروں نے بیرون ملک اپنے کاروباروں کو کلوز کر کے پاکستان میں کاروبار کرنے کی پلاننگ شروع کر دی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جس سے ملک میں بیروز گاری کا خاتمہ ممکن ہو