چوک اعظم(صبح پا کستان ) شہاب سیہڑ سبقت لے گئے ۔۔ضلع لیہ کی ترقیاتی منصوبوں کی پہلی فائل منظور کروانے کا سہرا سر سجا لیا ۔شہاب سیہڑ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ۔تعلیم،روڈ نیٹ ورک ،صحت اور صاف پانی کے منصوبے منظور ۔پی سی ون بنانے کے احکامات جاری ۔ضلع لیہ کا ترقیاتی دور ایک با ر پھر شروع ۔میرا حلقہ ضلع لیہ کا مثالی حلقہ ہو گا ۔آج لاہورسے واپسی ہوگی بلدیاتی الیکشن کے لیے یونین کونسل کی سطح پر مشاوتی اجلاس بلائے جائیں گے ۔شہاب خان کی لاہور سے نمائندہ سے گفتگو ۔تفصیل کے مطابق تحریکِ انصاف کے ایم پی اے سردار شہاب خان سیہڑ نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حلقہ سمیت ۔نمائندہ سے لاہور سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے شہاب خان سیہڑ نے بتایا کہ انہوں نے ضلع بھر کے 20بی ایچ یو ز کو اپ گریڈ کر کے آر ایچ سی بنانے ،اپنے حلقہ نمبر 281میں نشیب سے لیکر تھل تک کی 27سڑکات کو از سرِ نو تعمیر کرنے اور توسیع کرنے ،اپنے حلقہ میں نئے پرائمری سکولز کے قیام ۔تمام سکولوں کی اپ گریڈیشن اور کالجز کے قیام ۔کھیت سے منڈی تک نئی سڑکات کی تعمیر ،دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹس اور آر او پلانٹس،سیوریج کے منصوبوں کے لیے منصوبوں کی فائل دی ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام منصوبوں کو منظور کرتے ہوئے ان کے پی سی ون بنانے کے احکامات دے دیے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ میرے حلقے میں گزشتہ پانچ بھی کوئی ترقیاتی بجٹ نہیں دیا گیا لیکن اس بار میرا حلقہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ضلع بھر میں مثالی حلقہ ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ سکولوں اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن سے نئی سیٹس نکلیں گی اور لوگوں کو روز گار کے مواقع ملیں گے ۔
انہوں نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سوال کاا جواب دیتے ہوئے کہاکہ وہ آج لاہور سے واپس آرہے ہیں او ر جلد ہی وہ یونین کونسل کی سطح پر بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس بلائیں گے ۔واضح رہے کہ شہان خان سیہڑ ضلع لیہ کے موجودہ اسمبلی کے پہلے ممبر اسمبلی ہیں جنہوں نے سب سے پہلے اپنے حلقے کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی او ر منصوبے منظور کروالیے ۔