چوبارہ{ صبح پا کستان }لیہ تھل میلہ و تھل جیپ ریلی کے رنگارنگ پروگرامز کا آغاز چوبارہ کے ریگزار تھل میں کر دیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے پرچم کشائی کرکے میلہ کاباقاعدہ افتتاح کےا ۔افتتاحی تقریب میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ملک نیاز احمدجکھڑ،سیدرفاقت علی گیلانی،سردار شہاب الدین سیہڑا ورمحمدطاہر رندھاوا،پی ٹی آئی رہنماسجن خان تنگوانی،ملک عمراولکھ ،ضلعی افسران،صدر انجمن تاجران مظفر اقبال دھول ،طلبہ اورعوام کی بڑی تعداد بھی موجو دتھی۔اس موقع پر طلباءکے چاق و چوبنددستے نے مارچ پاسٹ
پیش کیا۔لےہ تھل مےلہ کی افتتاحی تقریب کے روزعوام کی تفرےح طبع کے لئے مختلف پروگرامز رکھے گئے تھے جس میں ثقافتی رنگوں پر مشتمل ٹیبلو، علاقائی و ثقافتی ڈانس،جمناسٹک،سکاﺅٹنگ،جھومر،والی بال میچ کے شاندار مظاہرے پیش کیے جس کو میلہ کے شرکاءنے خوب پسندکیا اوربے حدداد دی۔مختلف محکموں کے لگائے گئے سٹالز پراور میلہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
میلہ بچوں کے جھومراور ثقافتی سٹالزعوام کی بھر پور توجہ کا مرکز رہے۔لیہ تھل میلہ کی بدولت چوبارہ کے صحرا ءمیں جنگل میں منگل کا سماں رہا۔آنے والے شرکاءمیلے سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔میلہ میں بہترین سیکورٹی و پارکنگ، معیاری فوڈ سٹریٹ کا انتظام کیاگیاتھا ۔
تھل میلہ کی دوسری روز کی تقریب میں ثقافتی جھومر ،سٹیج پرفارمنس،نیزہ بازی،گھوڑاواونٹ ڈانس، محفل مشاعرہ ، آتش بازی ہوگی اورمعروف گلوکار شفاءاللہ روکھڑی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے