چوبارہ (صبح پا کستان ) تھل کے سادہ لوح دیہاتیوں کو مبینہ طور پر ملتان کے نو سر باز گروہ نے این جی او پیپلز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی طرف سے عیدی کے راشن کے خواب دکھا کر کمپیوترائزڈ شناختی کارڈ ڈیٹا اور بائیو میٹرک انگوٹھے بھی لگوا لیے عیدی کا راشن تو نا پہنچا مگر سینکڑوں لوگوں کے نام اچانک اور لاعلمی میں یو فون کی چار /پانچ سمیں رجسٹرڈ ہو گئیں تھل کے باسیوں میں شدید پریشانی کی لہر دوڑ گئ ہے سینکڑوں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گروہ کے سرغنہ عامر اور یو فون کی کمپنی کے خلاف کاروائی کی جائے تمام سمییں بلاک کی جائیں کیونکہ وہ سمیں کسی بھی ملکی مفاد کے خلاف یا دہشت گردی میں استعمال کی جا سکتی ہیں اور ان سے ھمارا تمام ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کروایا جائے وہ کسی بھی وقت غیر قانونی استعمال میں لا سکتے ہیں اس موقع پر ٹیلی فون پر موقف دیتے ہوئے ڈی ایس پی سعادت علی چوھان نے کہا کہ ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام متاثرین ہمیں نام .شناختی کارڈ نمبر اور دیگر معلومات فراہم کر دیں تاکہ ان کی قانونی معاونت کی جا سکے
رپورٹ بشکریہ ، عطاء محمد نائچ رپورٹر چوبارہ