اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 91 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 105 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت 4 روپے 46 پیسے اضافے کے بعد 84 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔