لا ہور ۔ سپریم کورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے 30، 30 لاکھ کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت کی۔ جسٹس مقبول باقر نے کہا ہے کہ نیب کے پاس ضمانت خارج کرنے کی کوئی بنیاد نہیں، نیب نے شاملات کی زمین کے پلان میں خلاف ورزی کا الزام نہیں لگایا۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ سعد رفیق کی عدالت سے رہائی پر مسلم لیگ ن لیہ کے کارکنان نے ضلعی سیکرٹریٹ پر جشن منایا.شرکا پارٹی ترانوں پر جھومر ڈال کر قائدین کے حق میں نعرے لگاتے رہے. تقریب میں شرکا میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی. ضلعی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تقریب میں سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ. سابق ضلعی صدر مسلم لیگ ن عابد انوار علوی. ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن یوتھ ونگ حاجی احسن. ثنا اللہ خٹک اور ملک محمد فاروق سمیت دسیوں کارکنان نے شرکت کی. ملک عبدالشکور کا کہنا تھا کہ وقت نے ثابت کردیا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے. انہوں نے کہا کہ عمران خان اب ذاتیات کی بجائے ملک کی بہتری کا سوچیں. عابد علوی کا کہنا تھا کہ نیازی نیب گٹھ جوڑ ثابت ہوگیا ہے انشااللہ آنے والے وقت میں بھی مسلم لیگ ن سرخرو ہوگی اور میاں نواز شریف ایک بار پھر ملک کے وزیر اعظم بنیں گے. اس موقع پر شرکا بڑے بزرگ. بچے پارٹی ترانوں پر جھومر ڈالتے رہے