لاہور۔ مہنگے گھی کے آفٹر شاکس،درجہ اول کا گھی 38 روپے مہنگا،جبکہ درجہ دوم کا گھی5 روپے فی کلو تک مہنگا کردیا گیا۔کوکنگ آئل کی قیمت میں48روپے اضافہ،قیمت409 روپے لٹر مقرر۔
یوٹیلیٹی سٹور کے بعد اوپن مارکیٹ میں گھی و خوردنی تیل مہنگا کردیا گیا۔ درجہ دوم کا گھی 5 روپے فی کلو تک مہنگا کردیا گیا ۔ درجہ دوم کا گھی 325 روپے سے مہنگا کرکے 330 روپے کلو کردیا گیا۔ درجہ دوم کا کونگ آئل 15 روپے لیٹر تک مہنگا کر دیا گیا ہے۔ درجہ دوم کا خوردنی تیل 325 روپے سے مہنگا کرکے 340 روپے فی لیٹر کردیا گیا۔، مختلف کمپنیوں اور برانڈز کی جانب دے درجہ دوم کا گھی وکوکنگ آئل مہنگا کردیا ۔درجہ اول کا گھی38 روپے کلو تک مہنگا کر دیا گیا۔قیمت 361 روپے سے مہنگا کرکے399 روپے کلو کردی گئی ۔درجہ اول کا خوردنی تیل 48 روپے لیٹر تک مہنگا،جس کے بعدقیمت 361 روپے سے بڑھا کر 409 روپے فی لیٹر کردی گئی ۔شہری نئی اضافی قیمتوں پر گھی و کوکنگ آئل خریدنے پرمجبورہوگئے ہیں۔