لاہور۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ درخواست میں اوگرا اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اضافے سے متعلقہ کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے جنوری 2021 سے 15 ستمبرتک پیٹرول کی قیمتوں میں 17روپے 30 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ جنوری سے اب تک ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے 80 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
Source:
https://dailypakistan.com.pk/