لاہور ۔ پنجاب میں 25اکتوبر سے پولیو مہم کا آغاز کردیا جائے گا، انسداد پولیو مہم 26اکتوبرسے شروع ہوکر 31اکتوبر تک جاری رہے گی، مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ایک کروڑ 94لاکھ بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت چیف سیکرٹری آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری پرائمری صحت،کمشنر لاہور ڈویژ ن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔
Source:
سٹی 42