اہور۔ ماڈل ٹاون پولیس نے آئس فروخت کرتے ہوئے دو پولیس اہلکاروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ہیڈ کانسٹیبل طاہر اور کانسٹیبل شاہد کے قبضہ سے آئس برآمد کی گئی، جنہوں نے دوران تفتیش بتایا کہ انہیں منشیات محافظ فورس کے اہلکار تنویر نے فراہم کی۔پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ایک کلو آئس اگر لاہور میں آئے تو ایک ہزار افراد اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق صرف جولائی میں ہی کارروائی کے دوران 8 سو 75 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن