لاہور۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں8خواتین سے اجتماعی زیادتی، 5بچے بھی زیادتی کا نشانہ بن گئے۔
روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق مانگا منڈی میں خاتون سے 5افراد، سرگودھا میں 3ڈاکوﺅں نے خاتون سے بچوں اور شوہر کے سامنے، اوکاڑہ میں 4ڈاکوﺅں نے خاتون سے ڈکیتی واردات کے دوران، جلالپور جٹاں میں بھی خاتون سے شوہر کے سامنے، گوجرانوالہ میں اتائی نے دوا لینے آنیوالی خاتون سے زیادتی کی۔
جبکہ چیچہ وطنی، گجرات2بچیاں، فیصل آباد، بصیرپور میں3بچے ہتھے چڑھ گئے۔ مقدمات درج کرکے کئی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اوکاڑہ میں دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی کا نوٹس لیکر آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے ملکوال میں بھی6سال قبل 17سالہ لڑکی (آ)سے اجتماعی زیادتی کیس کانوٹس لے لیا۔
7 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مقدمے میں ملزم کوعبرتناک سزا سنا دی گئی
سرگودھا کے نواح میں مڈھ رانجھاتھانہ کی حدود میں واقع گاو¿ں گھولا کے محلہ ڈیرہ اسلم ہرال میں 4ڈاکو محنت کش رضا حسنین کے گھر میں دیوار پھلانگ کر گھس آئے،خاتون کو شوہر اور بچوں سمیت چھت پر لے گئے اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
طلائی زیورات اور20ہزارنقدی لوٹنے کے بعدایک مرتبہ پھر گھر کے باغیچے میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں 5افراد خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعداسے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
متاثرہ خاتون کا کہناہے کہ ظفر اقبال، راشد علی، خالدمحمود، ناظم اور فیض احمد نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے پانچوں نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔اوکاڑہ کے نواحی قصبہ موضع صالحوال میں 7ڈاکو خالد علی کے گھر داخل ہوئے، اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا،نقدی اورقیمتی سامان لوٹنے کے بعد 7میں سے4ڈاکوؤں نے خالد علی کی بیوی”ن ف“ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔تھانہ صدر دیپالپور 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کا کہنا ہے کہ وقوعہ کی حساسیت کے پیش نظر ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیدی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہیں ملزمان نے اسی قصبہ صالحوال میں ایک اور شخص سلیم کے گھر میں بھی ڈکیتی کی واردات کی۔
تھانہ صدر جلالپورجٹاں کے نواحی گاؤں کوٹلہ سوئیاں کے نزدیک رات 11بجے کے لگ بھگ قریبی گاو¿ں کے رہائشی میاں بیوی فوتیدگی پر جارہے تھے کہ 3ڈاکوو¿ں نے روک کر جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر 40سالہ خاتون سے زیورات چھین لئے جس سے اسکے دونوں کان زخمی ہوگئے ا۔خاتون کو ویرانے میں لیجا نے پر مزاحمت کرنے پرخاوند کو تشدد کا نشانہ بناکرشدید زخمی کیا اوراسکی موجودگی میں خاتون کو رسیوں سے باندھ کر رات بھرمبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
متاثرہ میاں بیوی وقوعہ کے بعد روپوش بتائے جاتے ہیں۔گوجرانوالہ کے تھانہ صدر کے علاقہ سینسرہ گورائیہ کی (م)بی بی محلے میں اتائی عاشر کے کلینک پر دوا لینے گئی جس نے نشہ آور انجکشن لگانے کے بعد زیادتی کا نشانہ بناڈالااورساتھی سے ملکر ویڈیو بنانے کے بعد اسکو بلیک میل کرتا رہا۔
ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی کی غلہ منڈی جامعہ رشیدیہ کے قریب وقاص کی 8سالہ بچی(ع) گلی میںکھیل رہی تھی کہ 22سالہ اوباش شاہد ورغلاکر خالی میں گھر میں لے گیااورزیادتی کرڈالی۔ بچی کی چیخیں سن کرلوگوں نےملزم کوپکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جس نے مقدمہ درج کرلیا۔بصیرپورکے موضع چشتی قطب دین میں 2اوباش ندیم اور احمد فرید محلے سے چھ سالہ بچے ”س“کو بہانے سے موٹرسائیکل پرساتھ لے گئے اور فصلوں میں لیجاکر اجتماعی زیادتی کردی۔
فیصل آباد میں سلیمانیہ کالونی کے رہائشی (م)کے 11 سالہ بیٹے (م)کو ملزم امام الحق نےزیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ 103 ج ب کے امجد صدیق کے بیٹے کو ملزم عاصم اپنی بیٹھک میں لے گیااور پسٹل دکھا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
گجرات کے موضع جانی چک میں چودہ سالہ بچی کو ملزم مبشر ولد شاہ محمد ساکن جانی چک نے اپنے ڈیرے پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔تھانہ ڈنگہ نے ملزم کو چند گھنٹو ں کے اندر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
ملتان میں ملزم نے 18 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی، میلسی میں کمسن بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، راجہ رام میں خانہ بدوش خاتون سے زیادتی در زیادتی، قلعہ ڈیراور میں 15سالہ لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج، ملتان میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ، ملتان میں خاتون کے طلائی زیوارات چوری، تشدد اور کپڑے پھاڑ کر برہنہ کرنے والے ملزمان کے خلاف پولیس کے عدم تعاون کی شکایت۔
تفصیل کے مطابق ڈھورے والہ قصبہ مڑل کی رہائشی خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ رات گئے ملزم نزیر احمد نے مجھے زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنایا، اطلاع پا کر متعلقہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لڑکی کا بیان لینے کے بعد ملزم نزیر احمد کو گرفتار کر کے تھانہ حوالات میں بند کر کے کارروائی شروع کر دی۔ ملتان میں پولیس نے خاتون کے طلائی زیوارات چوری، تشدد اور کپڑے پھاڑ کر برہنہ کرنے والے ملزمان کے خلاف متن سے ہٹ کر مقدمہ درج کرلیا۔
متاثرہ نے آئی جی پولیس اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کو بھی درخواست دے دی۔ متاثرہ کے مطابق ملزمان کوڑا، طارق، شاکر متاثرہ کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے، اسے مارا پیٹا، کپڑے پھاڑے اور گھسیٹ کر لے گئے۔ جہاں زیادتی کرنے کی بھی کوشش کی تھی، جس پر پولیس نے واقعے سے ہٹ کر مقدمہ درج کیا، اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر کارروائی کرنے کا مطالبہ،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔
فاضل عدالت میں پولیس تھانہ بستی ملوک کے مطابق ملزم سہیل کے خلاف اس کے پھوپی زاد محمد فیاض نے 13 ستمبر کو مقدمہ درج کرایا جس میں الزام عائد کیا کہ ماموں کی کمسن بیٹی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی جس پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اب اسے گرفتار کر لیا گیا۔
میلسی میں کمسن بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، بستی سرگانہ کے رہائشی ضمیر حسین کا کمسن بیٹا قریبی دکان سےسودا سلف خریدنے گیا اس دوران وسیم اسے ورغلا کر دکان کے اندر لے گیا اوربچے کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا، پولیس نے چھاپہ مار کر لڑکے کو برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے پولیس تھانہ مترو نے مقدمہ درج کر لیا،راجہ رام میں خانہ بدوش خاتون نے اپنے شوہر عامر کے ساتھ صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میرے ساتھ زیادتی کی گئی۔
بعد ازاں میرا باپ مجھے اپنے ساتھ ملتان لے گیا، یہاں پر بھی میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کی گئی اور ویڈیو بھی بنائی گئی، انہوں نے اعلی حکام سے فوری انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔