پنجاب پولیس اور سول بیوروکریسی میں تبادلے ، سید ندیم عباس ڈی پی او لیہ ، محمد حسن اقبال ڈی پی او مظفرگڑھ تعینات
تفصیلات کے مطا بق پنجاب میں پولیس اور سول بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑپچھاڑ کر دی گئی،پنجاب حکومت نےسی سی پی او لاہور سمیت 5سیکرٹریوں ،1کمشنر،4آرپی اوز،20ڈی پی اوزاور 7ڈپٹی کمشنرز سمیت دیگر افسران کو تبدیل کر دیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق جاوید اختر محمود سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو وزیراعلی کوتبدیل کرکے کمشنر ملتان تعینات کردیانبیل جاوید سیکرٹری پراسیکیوشنز کا تبادلہ کرکے چیف اکنامسٹ تعینات کردیاندیم سرور ایم ڈی پیف کا تبادلہ کرکے سیکرٹری پراسیکیوشنز پنجاب تعینات کردیاسیکرٹری پاپولیشن علی بہادر قاضی کا تبادلہ کرکے سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی تعینات کردیا سیکرٹری آئی اینڈ سی مسعود مختار کا تبادلہ کرکے پی اینڈ ڈی بورڈ کی ڈسپوزل پر بھیجوائ دیا گیاشان الحق کمشنر ملتان کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی کردیا،اس کے علاوہ سی سی پی لاہورذوالفقارحمیدکو تبدیل کرکے ایڈیشنل آئی جی آپریشنزپنجاب لگادیاگیا جبکہ ان کی جگہ ڈی آئی جی( ایس پی یو) سپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ پنجاب محمدعمرشیخ کوسی سی پی اولاہورتعینات کردیاگیا،علاوہ ازیں بلال صدیق کمیانہ کوڈی آئی جی( ایس پی یو) سپیشلائزڈ پروٹیکشن یونٹ پنجاب تعینات کردیاگیا،آرپی اوراولپنڈی سہیل حبیب تاجک کواوایس ڈی بنادیاگیا،آر پی او ڈی جی خان عمران احمرکوآرپی راولپنڈی تعینات کردیاگیا،ڈی آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ کیپٹن(ر)محمدفیصل راناآرپی اوڈی جی خان ،ڈی آئی جی پٹرولنگ پولیس پنجاب طارق عباس قریشی کوآرپی اوساہیوال تعینات کردیاگیاہے جبکہ وہاں تعینات ہمایوں بشیرتارڑ کوڈی آئی جی پیٹرولنگ لگادیاگیا،ندیم الرحمن کو سیکرٹری ہیوم رائٹس تعینات کردیاعمر جاوید کو ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیااے ڈی سی آر ساہیوال اویس مشتاق کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال تعینات کردیاڈاکٹر خرم شہزاد ڈپٹ کمشنر گجرات کا تبادلہ، او ایس ڈی محمد سیف انور کو ڈپٹی کمشنر گجرات تعینات کردیامہتاب وسیم اظہر ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی کردیاطارق علی بسرا کو ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین تعینات کردیا زیشان جاوید ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ تعینات کردیاآمنہ منیر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی کردیاناصر محمود ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا تبادلہ کرکے او ایس ڈی کردیامحکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اس طرح تبدیل ہونے والے ڈی پی اوز میں اے آئی جی انکوائری سی پی او پنجاب محمد عمر فاروق سلامت کو ڈی پی او گجرات تعینات کردیا کیا جبکہ وہاں تعینات توصیف حیدر کو اے آئی جی انکوائریز سی پی او تعینات کر دیا گیا،ڈی پی او جھنگ سردار غیاث گل خان کوسی پی او رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے،کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سے ڈی پی او خوشاب تعینات کر دیا گیا،ڈی پی او خوشاب رانا شعیب محمود کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی تعینات کر دیا گیا،سید حسنین حیدر کو ڈی پی او چنیوٹ سے ڈی پی او حافظ آباد تعینات کردیا گیا،بلال افتخار کو ڈی پی او حافظ آباد سے ایس پی سیکورٹی لاہور تعینات کر دیا گیا،بلال ظفر شیخ کو ایڈیشنل ایس پی سیکورٹی لاہور سے ڈی پی او چنیوٹ تعینات کر دیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد علی رضا کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین تعینات کر دیا گیا،محمد ناصر کو ڈی پی او منڈی بہاؤالدین سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو پنجاب تعینات کر دیا گیا،آر آئی بی سرگودھا ریجن نجیب الرحمن کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کر دیا گیا،ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر پی سی فاروق آباد تعینات کر دیا گیا،ایس پی پولیس سکول آف انٹیلیجنس لاہور عبدالوہاب کو ایس پی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا،نصیب اللہ خان کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہور تعینات کر دیا گیا،ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور احمد محی الدین کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی،رفعت حیدر بخاری کو ایس پی سیکورٹی اسپیشل برانچ پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا،حسن افضل کو ایس پی سکیورٹی اسپیشل برانچ لاہور سے سے سٹی ٹریفک آفیسر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا،محمد ظفر کو بٹالین کمانڈر پی سی ملتان سے ایس پی سپیشل برانچ ملتان تعینات کر دیا گیا،محمد حسن اقبال آل کو ڈی پی او لیہ سے ڈی پی او مظفرگڑھ تعینات کر دیا گیا ہے سید ندیم عباس کو ڈی پی اومظفرگڑھ ڈی پی او لیہ تعینات کر دیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ کئی دنوں سے بیوروکریسی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم یہ معاملہ وزیر اعظم کی لاہور آمد تک ملتوی کیا گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم نے تبادلوں کی منظوری دی