پنجاب پبلک سروس کمیشن نے لیکچررز کی اسامیوں کے لیے اشتہار دے دیا ہے – اپلاٸی کرنے کے لیے پنجاب کا ڈومیسائل ہونا ضروری ہے – اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 8 ستمبر ہے-
اپلائی کرنے کیلئے ماسٹرز ڈگری/BS میں کم از کم سیکنڈ ڈویژن ضروری ہے-
1۔ اکیڈمکس کے 40 نمبر ہوتے ہیں:
میٹرک کے 5 نمبر
انٹر کے 7 نمبر
بی۔اے/بی۔ایس۔سی کے 11 نمبر
ایم۔اے/ایم۔ایس۔سی کے 17 نمبر
اگر بی ایس ہو تو 28 نمبر۔
یہ مارکس حاصل کردہ پرسینٹیج کی بنیاد پہ دئیے جاتے ہیں۔
2- 100 نمبروں کا 100 MCQs کا ٹیسٹ ہوتا ہے- 80 سوال سبجیکٹ کے بارے میں اور 20 سوال جنرل نالج وغیرہ کے بارے میں ہوتے ہیں-
ٹیسٹ کے نمبروں کو ہاف کر لیا جاتا یعنی 100 کی بجائے 50 نمبر میں سے حاصل کردہ نمبر کاؤنٹ کیے جاتے ہیں مثلاً اگر کسی امیدوار نے 100/ 60 نمبر حاصل کیے ہیں تو اس کے 50 /30 نمبر کاؤنٹ ہوں گے-
ٹیسٹ میں نیگیٹو مارکنگ ہوتی ہے:
ایک صحیح جواب کا ایک نمبر ملتا ہے جبکہ ایک غلط جواب دینے پر 0.25 نمبر منفی ہو جاتا ہے-
ٹیسٹ میں پرفارمنس کی بنیاد پر انٹرویو کیلیے بلایا جاتا ہے۔
ہر مضمون میں ایک سیٹ کے لیے 5 افراد کو انٹرویو کے لیے بلایا جاتا ہے- مثلاً اگر کسی مضمون میں80 سیٹیں ہیں تو انٹرویو کیلیے ٹیسٹ کے رزلٹ کی بنیاد پر اوپر والے 400 امیدوار بلائے جائیں گے۔ آخری امیدوار کے مارکس اس سال کا کلوزنگ میرٹ ہو گا-
3- 100 نمبروں کا انٹرویو ہوتا ہے جس کے لیے پینل میں کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ چار افراد بیٹھے ہوتے ہیں:
ایک PPSC کا نمائندہ،
متعلقہ مضمون کے 2 ماہرین اور
ایک ماہر نفسیات بیٹھا ہوتا۔ بعض اوقات ماہر نفسیات کی بجائے DR (ڈیپارٹمنٹ کا نمائندہ) ہوتا ہے-
پنجاب پبلک سروس کمیشن کا نمائندہ ذاتی نوعیت کے سوال پوچھتا ہے- اس کا پہلا سوال ہوتا ہے Introduce Yourself جس میں امیدوار نے اپنا نام، علاقہ، تعلیم اور تعلیمی ادارے وغیرہ بتانے ہوتے ہیں – امیدوار کو کم از کم 2 منٹ اپنے بارے میں بولنا آنا چاہییے- وہ امیدوار کے تعارف سے کوئی اور سوال بھی نکال سکتا ہے- سبجیکٹ سے متعلقہ دونوں لوگ کم از کم تین تین سوال پوچھتے ہیں – ماہر نفسیات آپ سے جنرل نالج یا ذاتی نوعیت کے سوال پوچھتا ہے – امیدوار کے ضلع کی ہسٹری، مشہور اشیاء اور جگہوں کے بارے بھی پوچھا جا سکتا ہے – انٹرویو 5 منٹ سے لے کر 30 منٹ تک دورانیے کا ہوسکتا ہے-
اگر کسی امیدوار کا والد یا والدہ سول سرونٹ تھا/تھی اور دوران سروس اس کا انتقال ہو گیا ہو تو وہ 10 نمبر کلیم کر سکتا ہے- یہ 10 نمبر تمام بہن بھائیوں میں سے کسی ایک کو ملیں گے-
اس طرح 40 اکیڈمکس کے مارکس + 50 ٹیسٹ کے مارکس + 100 انٹرویو مارکس + 10 کلیمڈ مارکس 10 = کل 200 نمبر جن میں سے میرٹ کی بنیاد پر امیدوار کی سلیکشن ہوتی ہے-
عام طور پر ایک دن میں چار پانچ علیحدہ علیحدہ پینل انٹرویو لے رہےہوتے ہیں۔ امیدواران کو موقع پر پینل الاٹ کیے جاتے ہیں-
ایم۔فل کے 2 مارکس اور پی۔ایچ۔ڈی کے 3 مارکس ہوتے ہیں لیکن یہ ہر پوسٹ میں نہیں دئیے جاتے ۔ پوسٹ کی انسٹرکشن میں لکھا ہوتا کہ یہ نمبر آپکو دئیے جائیں گے یا نہیں-
(کاپی)