لاہور ۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں 48 کالعدم تنظیموں پر کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے کالعدم تنظیموں پر پابندی کی لسٹ انٹیلیجنس اور محکمہ پولیس کو بھجوا دی۔ 263 مدارس و ارگنائزیشن نے ضلعی انتظامیہ کو کھالوں کے این او سی کے لئے درخواستیں جمع کروا دیں۔
مراسلہ کے مطابق غیر قانونی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف گیارہ بی شیڈول دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ایف ائی ار درج کروائی جائے گی۔ کالعدم تنظیموں بارے محکمہ داخلہ کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ موصول ہو چکا۔
تفصیل کے مطا بق محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحی پر 48 کالعدم تنظیموں پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق مذکورہ کالعدم تنظیموں نے این او سی کے حصول کیلئے درخواستیں ہی دائر نہیں کیں جبکہ محکمہ داخلہ نے واضح کر دیا ہے کہ اگر کسی کالعدم تنظیم کا کارکن قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کیا جائے گا یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے 2 ہزار 363 مدارس نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے کیلئے این او سی کے حصول کے سلسلے میں محکمہ داخلہ کے پاس درخواستیں جمع کروائیں۔ جن میں سے محکمہ داخلہ نے دائر کی گئی 263 درخواستوں کی منظوری کا معاملہ اس مقصد کیلئے بنائی جانیوالی کمیٹی کی صوابدید پر چھوڑ دیا ہے اور کہا ہے کہ مذکورہ کمیٹی اپنے اجلاس میں ان مدارس کو کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کریں گی۔https://lahorenews.tv/index.php/news/42176/