اہور ۔ پنجاب میں کورونا کا حملہ تیز ہو گیا ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران1390نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 13دو سو انسٹھ ہوگئی ہے ۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے آفیشل ٹوئٹر پیج سے جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں کورونا کے باعث تین اموات ہوئی ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو سو چودہ ہو گئی ہے ۔صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 5098ٹیسٹ کیے گئے۔اٹک میں پینسٹھ،بہاولنگر میں اڑتا لیس ،بہاولپور میں ایک سو اکتیس،بھکر میں اکانوے ،چکوال میں بیس،چنیوٹ میں تنتالیس،ڈی جی خان میں دو سو ستر،فیصل آباد میں پانچ سو آٹھ،راولپنڈی میں سات سو اکانوے،ملتان میں نو سو اٹھتر،سرگودہ میں تین سو پچیس اور گوجرانوالہ میں سات سو انتالیس لوگ افراد متاثر ہوئے ہیں۔