پنجاب میں بھٹہ خشت پر کم عمر بچوں سے مشقت لینا سنگین جرم قرار
لیہ (ما نیٹرننگ ڈیسک )وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نے اینٹوں کے بھٹوں پر کم عمر بچوں سے مشقت لینے کے خلاف سخت کارواءی کر نے کی ہدا یات جاری کر دی وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی رو شنی میں حکو مت پنجاب نے اینٹوں کے بھٹوں پر کم عمر بچوں سے مشقت کی ممانعت کے قانون 2016کا اطلاق کردیا گیاہے جس کے تحت اینٹوں کے بھٹوں پر 5سے لیکر14سال تک کے بچوں سے مشقت لینا سنگین جرم ہے ‘ قانون پر عملدرآمد نہ کرنے پر بھٹہ سیل کرنے کے علاوہ بھٹہ مالک اور دیگر ذمہ داروں کو 5لاکھ روپے جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔نئے قوانین کے اطلاق کو یقینی بنانے کیلئے وہ خود بھٹوں کے دورے کرینگے اور ان کے علاوہ ڈی پی او ، اسسٹنٹ کمشنر ز اور ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں ٹیمیں بھٹوں کی انسپکشن کریں گی۔
حکومت پنجاب نے اینٹوں کے بھٹہ پر کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کی تعلیم کیلئے خصوصی انتظامات کرنے ، بچوں کو 1000روپے فی کس ماہانہ خصوصی وظیفہ کے اجراء کے علاوہ مفت کتابیں ، سٹیشنری ، یونیفارم اور ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی