لاہور . چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں زیرالتواء پنشن کیسز، انکوائریز اور محکموں میں ترقی کیلئے خالی آسامیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
چیف سیکرٹری نے محکموں کو ملازمین کی ترقیوں اور پنشن کے اجراء کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمانہ ترقیوں اور پنشن کے اجراء میں تاخیر کسی صورت نہیں ہونی چاہیے، سرکاری ملازمین کو انکا حق فراہم کرنا محکموں کی ذمہ داری ہے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ زیرالتوا پنشن،انکوئری کیسزکو جلداز جلد نمٹایا جائے، ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز محکمانہ ترقیوں کیلئے قائم کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کریں۔
اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورتمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔
Source:
/https://lahorenews.tv//