ملتان . پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے بڑا قرنطینہ سنٹر قائم کردیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان میں قرنطینہ سنٹر قائم کیا گیا ہے جس میں 3 ہزار لوگوں کو الگ تھلگ رکھنے کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس قرنطینہ سنٹر کی گنجائش ضرورت پڑنے پر 6 ہزار تک بڑھائی جاسکتی ہے۔
پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے کیلئے 100 بیڈز کا ہسپتال بھی قائم کردیا ہے جس میں 300 افراد پر مشتمل عملہ موجود ہے۔
قبل ازیں ملتان میں کرونا وائرس کے حوالے سے میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا تھا کہ پنجاب حکومت ضرورت پڑنے پر ایک ہزار بیڈز کا ہسپتال بنانے کیلئے تیار ہے۔ اس وقت پنجاب حکومت 41 آئسولیشن وارڈز تیار کرچکی ہے اور کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 5 ارب روپے کا فنڈ بھی قائم کردیا گیا ہے۔