لاہور ۔ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے پر غور، شہریوں کی جانب سے حکومتی ہدایات نہ ماننے پر بڑا فیصلہ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے مطابق بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے اگلے ہفتے بڑے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا اور کورونا کے خطرے کے پیش نظر شہریوں سے نمٹنے کیلئے نئی حکمت عملی تیارکی گئی ہے، پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ،صوبے میں لاک ڈاؤن کی صورت میں حکومت شہروں کو مختلف زونزمیں تقسیم کرے گی اور زونز کی تقسیم ٹاؤنز کی بنیاد پر ہو گی جبکہ زیادہ کیسز رپورٹ ہونیوالے زون کو مکمل سیل کیا جائے گا، شہری ایک زون سے دوسرے زون میں داخل نہیں ہوسکیں گے،واضح رہے کہ پنجاب حکومت پہلے ہی ایسے علاقوں کو مکمل سیل کر رہی ہے جہاں زیادہ کیسز ہیں۔