لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں پینے کے صاف پانی کی شدید کمی ہے صاف پانی کے سب دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ پنجاب بھر سے پانی کی ٹیسٹنگ کے لیے لیے گئے 346 نمونوں میں تمام کے تمام ان فٹ قرار دے دیئے گئے۔
پنجاب بھر میں پانی کی کوالٹی ان فٹ قرار، لوکل گورنمنٹ کے سروے نے پول کھول دیا۔ لوکل گورنمنٹ نے سروے کے لیے پنجاب بھر سے فلٹریشن پلانٹس اور ٹیوب ویلز سے 346 پانی کے نمونے ٹیسٹنگ کے لیے لئے۔ تمام نمونے ٹیسٹنگ کے بعد ان فٹ قرار دے دیے گئے۔
لوکل گورنمنٹ نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای او میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
صاف پانی کی فراہمی نہ ہونے سے روز بروز بیماریوں کی شرح بھی بڑھتی جا رہی ہے۔
Source:
لاہور نیوز