لاہور. پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے سے زائد کی تاخیر سے شروع ہو گیا۔
ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
اجلاس کے آغاز پر مخصوص نشستوں پر دو خواتین اراکان اسمبلی نے حلف اٹھایا، کنول نعمان اور صائمہ رائے سے ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ نے حلف لیا، دونوں ارکین اسمبلی کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔
پنجاب اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں بھی بجٹ پر بحث جاری رہے گی جبکہ کل منگل کے روز بجٹ پر عام بحث سمیٹی جائے گی۔
صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان بجٹ پر بحث منگل کے روز سمیٹیں گے۔
Source:
https://lahorenews.tv/