لاہور۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس کے شہداءکے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پرامن پاکستان کے عظیم مقصد کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداءقوم کے ہیروز ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کے شہداءکے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا نے اپنی قیمتی جانیں ملک میں امن کےلئے قربان کیں، قوم پولیس کے شہداءکی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔سردار عثمان بزدار نے کہا پولیس کے شہداءنے اپنے خون سے بہادری و جرات کی تاریخ رقم کی ہے اور پولیس شہداءکا قیمتی لہو وطن کو امن کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد میں شامل ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہداءکی عظیم قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں امن آیا ہے، پولیس کے شہداءہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرامن پاکستان کے عظیم مقصد کی خاطر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداءقوم کے ہیروز ہیں۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شہدائے پولیس کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی، ہم ان کے اہل خانہ کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم شہدائے پولیس منایا جا رہا ہے جس کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔