لاہور۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئرمین ساجد احمد خان بھٹی کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔
دورانِ اجلاس محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی ادویات اور سامان کی خریداری کے حوالے سے 31پیروں میں PPRA قوانین کی مبینہ بے ضابطگیوں پر کمیٹی نے انکوائری کا حکم دیا۔ اس مو قع پر چیئرمین ساجد احمد خان بھٹی نے کہا کہ کروڑوں کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، ان کو انکوائر کرنا ہے۔ انہوں نے محکمہ ہیلتھ ، فنانس اور آڈٹ کے افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے جو 30دن میں اپنی انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے۔ٹی ایچ کیو ،کلور کوٹ میں مختلف سامان کی خریداری میں بے ضابطگیوں پر بھی سیکرٹری پرائمری اینڈ سکنڈری ہیلتھ کو انکوئری کر کے 30دن میں رپورٹ پیش کر ے گی۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ اٹک اور ڈسٹرکٹ بھکر کے آڈٹ پیرا زیرِ غورآئے۔