اسلام آباد {صبح پا کستان }تحریک استقلال بحال، سابق وفاقی وزیر بیرسٹر نصرت علی شاہ صدر اور مرزا عزت بیگ جنرل سیکریٹری منتخب ہو گءے ۔تفصیل کے مطابق تحریک استقلال کی مرکزی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ،اجلاس میں شرک ملک بھر سے آ ءے ہو ءے ورکنگ کمیٹی کے ارا کین نے پاکستان تحریک انصاف سے کءے گءے الحاق کے فیصلہ کو کا لعدم قرار دیتے ہو ءے پا کستان تحریک استقلال کو بحال کرنے اور ملکی سیاست میں فعال اور بھر پور کردار ادا کر نے کا متفقہ فیصلہ کیا ۔
اجالس میں خیر محمد بھڈیرا ایڈوو کیٹ سا بق صدر بہاولپور ہاءیکورٹ بار ایسو سی ایشن کی سر براہی میں انتظامی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جب کہ راجہ عمر کو استقلال یوتھ فیڈریشن ، خالد مو سے ایڈوو کیٹ کو میڈیا کمیٹی اور ملک منظورحسین ایڈوو کیٹ کو آ ئینی کمیٹی کا کا چئرمین نامزد کیا گیا
اجلاس کے بعد پریس کا نفرنس سے خطاب کر تے ہو ءے سید نصرت علی شاہ صدر تحریک انصاف نے کہا کہ عالمی سیاسی تبدیلیوں ، ملکی و علاقاءی بدلتی اقتصادی اور سیاسی صورت حال میں ملک اور عوام کے مفاد میں فیصلے کرنے اور عوام کو صحیح صورت حال سے آگاہ کرتے ہو ءے حقیقی جمہوری منزل کی طرف لے جانے کی ضرورت ہے لہزا تحریک استقلال ایسے حالات میں اپنا سیاسی نظریاتی کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک کسی سیاستدان کی ذات نہیں بلکہ اس فرسودہ اور استحصالی نظام کی زیادہ اہمیت ہے ایءر مارشل اصغر خان کا مشن جاری و ساری رہے گا ملک جس مشکل دور سے گذر رہا ہے اس وقت ذمہ دارانہ فیصلوں کی ضرورت ہے ، غریبوں اور محنت کشوں کی حقیقی ترجمان پا کستان تحریک استقلال ہے
اجلاس میں قاءد تحریک استقلال ایءر مارشل محمد اصغر خان اور ان کے شہید عمر اصغر خان مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقدت پیش کیا گیا ۔ اجلاس میں سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اراکین نسیم آرٹسٹ ، اکرم انصاری ، ظفر حسین ، انجم صحراءی,افشاں ملک ,سید بلال نقوی ، شہزاد سید ، سکندر عزیز ,محمد آصف ، نعیم سرور ،سمیت ملک بھر سے نمائندہ اراکین نے شرکت کی ۔