ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان ).بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے پاک فوج کے حوالدار عبدالرب شہید کی نماز جنازہ تونسہ شریف کے نواحی علاقے نتکانی میں ادا کر دی گئی جنہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا . پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی تفصیل کے مطابق پاک وطن پر جان قربان کرنے والے وطن کے دلیر سپوت حوالدار عبدالرب شہید کی نماز جنازہ تونسہ شریف کے نواحی علاقہ نتکانی میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں پاک فوج کے کمانڈر بریگیڈئر فیاض، ڈپٹی کمشنر کی نمائندگی اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین نے کی شہید کی نماز جنازہ میں اعلی فوجی افسران،سول افسران اور عوام کی کثیر تعداد کی شرکتنماز جنازہ میں عوام کا جوش خروش دیدنی تھا پاکستان اور پاک آرمی زندہ بعدکے نعرے بلند ہوتے رہے
شہید عبدالرب نے پیوستہ شب بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر جام شہادت نوش فرمایا .شہید کی چار سال قبل خالہ زاد سے شادی ہوئی تھی شہید عبدالرب کے والد،بھائی اور چچا زاد بھائی کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ شہید عبدالرب نے بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطن عزیز کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا نماز جنازہ کے بعد شہید حوالدار عبدالرب کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے اس موقع پر پاک آرمی کے دستے نے شہید کو سلامی پیش کی.