راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایئرچیف کے ہمراہ آپریشنل تیاریوں، خطرات اور ان کے رد عمل پر بات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف اور ایئرچیف نے آپریشنل تیاریوں، خطرات اور ان کے رد عمل پر بات چیت کی اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔