اسلام آباد ۔ اسلام آباد، راولپنڈی،پشاور،سوات، دیربالا، مالاکنڈ، خال ، کوہاٹ ،بنوں ، ایبٹ آباد،لوئر دیر، تیمر گرہ، آزاد کشمیر، اورچترال، سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی،سوات ، دیربالا، کوہاٹ ،بنوں اور ایبٹ آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیاہے۔لوگ کلمہ طیبہ کا ذکر کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دس سے پندرہ سیکنڈز تک محسوس ہوتے رہے ہیں۔
Source:
ڈیلی پاکستان آن لائن