لا ہور( مانیٹرننگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹھنڈے فرش پر دم توڑنے والی کسی امیر کی ماں ہوتی تو اُسےعلاج ضرور ملتا، کسی اور نے نہیں ہم نے خود اپنے پاؤں پر کلہاڑے چلائے ہیں۔
سٹی 42 ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے ایوان اقبال میں پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیف کے ذریعے طلبہ کو سکالر شپ کے ذریعے قائداعظم کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہےجبکہ پونے دو لاکھ نہیں اگر پونے دو کروڑ بھی طلبا کو تعلیم کے لیے وظائف دیئے جائیں تو کم ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ انہوں نے 6 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی بات کی تھی اور وہ چھ روزمیں ایسا کرنا چاہتے تھے مگر سابق حکمرانوں نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے وسائل کو 70 سال تک لوٹا گیا، سکالر شپ کا آغاز 70 سال پہلے ہوجاتا تو ملک سے جہالت ختم ہوجاتی۔
تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان، بیگم ذکیہ شاہنواز، ارکان اسمبلی وحید گل، ماجد ظہور اور چودھری گلزار احمد سمیت وائس چانسلر سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔