راولپنڈی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی کوششوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ یہ سازشیں کرنے والے وہی ہیں جو علاقائی امن میں رکاوٹ ہیں۔
نجی نیوز چینل کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے اور بالخصوص افغانستان کے لوگوں کے لیے اشد ضروری ہے،ہم توقع رکھتے ہیں کہ طالبان خواتین اور انسانی حقوق کے عالمی برادری سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے اور افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔
Source:
https://dailypakistan.com.pk/