راولپنڈی: پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل غزنوی کا تجربہ رات کو کیا گیا، میزائل ہر قسم کے روایتی اور غیر روایتی وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو آسانی سے نشانہ بناسکتا ہے۔
صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کے کامیاب تجربے پر قوم اور اس منصوبے سے منسلک سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے۔
Source:
ایکسپریس نیوز