مالاکنڈ ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان زندہ باد تحریک مالاکنڈ کی پاک فوج کی حمایت میں ریلی، شرکاءنے پرا نے بس سٹینڈ سے پریس کلب تک مارچ کرکے فوج کے حق میں نعرے بازی کی ،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج اور پاکستان کی حمایت میں نعرے درج تھے ۔
پریس کلب کے باہر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کونسلر صدام حسین و دیگر نے کہا کہ پختونوں کے حقوق کے نام پر سازشی عناصر ادار وں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم انہیں اس کی اجازت نہیں دینگے۔