لاہور . وفاقی وزیر فیصل واوڈاکے استعفیٰ کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈاکے استعفیٰ کے مطالبے کی قراردادپنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی ملک ارشدنے قرارداد جمع کروائی
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے 3 مارچ کونجی ٹی وی کے پروگرام میں انتہائی توہین آمیز کلمات کہے، وفاقی وزیر کے ریمارکس نہ صرف توہین آمیز ہیں بلکہ آئین پاکستان کے خلاف بھی ہیں،ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وفاقی وزیر سے استعفیٰ لیا جائے۔