لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے بھائی پیر طارق شاہ کورونا کے باعث ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ پیر طارق شاہ صدر ڈسٹرکٹ بار ننکانہ اور ممبر اوقاف بورڈ بھی تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پیر طارق شاہ لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا اعجاز شاہ اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت۔ علاوہ ازیں دیگر وزراء نے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے چھوٹے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
Source:
لاہور نیوز