ڈیرہ غازیخان. (صبح پا کستان) ۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کا 21 فروری سے ڈیرہ غازی خان کا دورہ متوقع ہے تین روز قیام کے ساتھ صحت کارڈ تقسیم،ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا افتتاح اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی متوقع ہے۔کمشنر طاہر خورشید،ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار اور دیگر افسران نے وزیر اعلی کے دورہ کے سلسلے میں تیاریاں شروع کردی ہیں۔ کمشنر طاہر خورشید نے ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار اور دیگر افسران کے ہمراہ مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا انہوں نے بلاک 17میں وزیر اعلی ہاوس کی سکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا انہوں نے زیر تعمیر عوامی خدمت سنٹر کی تکمیل کے لئے 7 مارچ تک کی حتمی ڈیڈلائن بھی دی کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا معائنہ کرتے ہوئے گراونڈ فلور میں مریض منتقل کرکے آزمائشی طور پر بلاک کو فنکشنل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔توسیعی بلاک کے لئے ضلع میں اپنی نوعیت کے بڑے پاور پلانٹ نصب کردیا گیا ہے کمشنر نے پاور ہاوس کو چا لو کرنے کے احکامات جاری کئے۔توسیعی بلاک کے روڈ پر سٹریٹ لائٹس کے لئے کھمبے نصب کردئے گئے ہیں۔کمشنر نے کالج چوک کا بھی دورہ کیا گرین بیلٹس اور پارک تیار کرنے کی ہدایات دیں انہوں نے ٹیچنگ ہپستال میں قائم پناہ گاہ کے علاوہ پل ڈاٹ، چوک چورہٹہ اور شہر کے مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا۔صفائی،تجاوزات،ٹریفک کی روانی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یسین،کمانڈنٹ بی ایم پی اعجاز خالق رزاقی،پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی،اے سی ملک محمد شاہد ،ایم ایس ڈاکٹر شاہد،سیکریٹری آر ٹی اے فرحان مجتبی،ایکسئین ہمایوں مسرور،ڈپٹی ڈائریکٹرذکاء الدین،سید اشفاق حسین بخاری،منیجر رومان شاہد اور دیگر افسران شریک تھے.
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کا ڈیرہ غازیخان میں 21 فروری کو تین روزہ دورہ متوقع ہے انتظامیہ نے تیاریاں شروع کردیں۔ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے اجلاس منعقد کرکے محکموں کو الرٹ کردیا ہے ڈی پی او عاطف نذیر اور دیگر افسران شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی 21 فروری کو بذریعہ ہیلی کاپٹر تونسہ پہنچیں گے،رات وہی قیام کریں گے 22فروری کو وزیر اعظم کے دورہ کے سلسلہ میں راجن پور جائیں گے۔23 فروری کو ڈیرہ غازیخان میں صحت کارڈ تقسیم کرنے کے ساتھ مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے اور 23 فروری کو ہی ملتان کے لئے روانہ ہوجائیں گے ڈپٹی کمشنر میاں محمد اقبال مظہر مہار نے اجلاس منعقد کرکے محکموں کو الرٹ کردیا ہے افسران اور عملہ کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور افسران کے بغیر اجازت سٹیشن چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے انتظامیہ نے ضلع کے مختلف مقامات پر چار ہیلی پیڈ کی تیاری شروع کردی ہے اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یسین،کمانڈنٹ بی ایم پی اعجاز خالق رزاقی،اسسٹنٹ کمشنرز ملک محمد شاہد،نوید حسین،عبدالغفار،قدسیہ ناز،ڈی ایم او فرحان مجتبی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی،پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر آصف قریشی کے علاوہ مختیار احمد جتوئی،ملک غلام مرتضے،عبدالغفار لنگاہ،ڈاکٹر ناطق حیات،ڈاکٹر عاطف حسیب،اللہ بخش گلشن،زاہدہ نواز،ذکاء4 الدین،ہمامہدی لغاری،خالد کریم قریشی،شریف حسین ، پروفیسر وسیم اختر،ذولفقار علی،شاہد حمید،اطہر جلیل اور دیگر افسران شریک تھے. آفیسرز ہیلتھ ڈاکٹر اطہر سکھانی،ڈاکٹر محمد سعید کے علاوہ ڈاکٹر نیاز بلوچ اور دیگر افسران موجودتھے.