ڈیرہ غازی خان(صبح پا کستان): کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے پل ڈاٹ پر ٹریفک مسائل کا نوٹس لے لیا پراونشل ہائی ویز کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے تعمیراتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیاایکسئین ہائی ویز عمیر لطیف نے تعمیراتی کام کے بارے میں بریفنگ دی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل اور دیگر افسران موجود تھے.کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ پل ڈاٹ کی کشادگی کا منصوبہ قلیل وقت میں مکمل کیا جائے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے منصوبہ کیلئے تمام فنڈز جاری کردئیے ہیں اوروزیر اعلی پنجاب جلد دورہ کرکے منصوبہ کی پیشرفت کا خود جائزہ لیں گے۔کمشنر نے کہا کہ متعلقہ محکمے وزیر اعلی کے دورہ کے انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام کے ساتھ ٹریفک کی روانی کے بھی اقدامات کئے جائیں۔عوام کو گرد وغبار سے بچانے کیلئے چھڑکاؤ اور دیگر ممکنہ انتظامات کئے جائیں۔ایکسئین پرونشل ہائی ویز نے بتایا کہ پل ڈاٹ کا سٹرکچر ورک دسمبر تک مکمل کرلیا جائیگا۔پہلے سے موجود سٹرکچرز کام کی رفتار میں رکاوٹ ہیں پھر بھی منصوبہ کو دی گئی مدت میں تکمیل کیلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں گے تعمیراتی کام کی تکمیل پر چوک کی لینڈ سکیپنگ کی جائے گی۔پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو چوک کو سرسبز و شاداب بناننے کیلئے مارچ تک کا وقت دیا گیا ہے۔